منیبہ فاطمہ کے شوہرصحافی ندیم چودھری وفات پا گئے
لاہور(نامہ نگار)جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی کلچرل ونگ فیصل آباد ڈویژن منیبہ فاطمہ کے شوہرصحافی ندیم چودھری وفات پا گئے ہیں۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے رہنماؤں راجہ پرویز اشرف،رانا فاروق سعید اور شہزاد سعید چیمہ نے معروف صحافی ندیم چودھری کی وفات پر مرحوم کی بیوہ منیبہ فاطمہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کیلئے بلند درجات کی دعا ء کی ہے۔