• news

کا شف نواز رندھاوا کی والدہ کا انتقال، نماز جنازہ آبائی گاؤں آج صبح ادا کی جائیگی


لاہور(خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری کا شف نواز رندھاوا کی والدہ ماجد ہ وفات پاگئی ہیں۔ ان کی نماز جنازہ آبائی گاؤں 4چک رام دوالی سرگودھا روڈ فیصل آباد میں آج صبح ساڑھے 10 بجے ادا کی جائے گی۔مرحومہ کی وفات پر پروفیسرساجد میر،سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، حافظ ابتسام الٰہی ظہیر، حافظ معتصم الٰہی ظہیر نے گہرے رنج وغم کا اظہار اور اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن