میاں میر ہسپتال میںکل سے 7 روزہ پولیو مہم کا آغاز،20 لاکھ 85 ہزارسے زائد بچے ٹارگٹ
لاہور(خبرنگار)ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر شاہد عباس کاٹھیا نے میاں میر ہسپتال میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا۔پولیو مہم 13 فروری سے شروع ہو کر 19 فروری 2023 تک جاری رہے گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر نے کہا کہ پولیو مہم کو بھرپور انداز میں چلایا جائے گا اور پولیو مہم میں 20 لاکھ 85 ہزار 283 پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 6360 پولیو ٹیمیں پولیو مہم میں حصہ لیں گی اور274 یو سی ایم اوز، 1138 ایریا انچارجز پولیو مہم میں حصہ لیں گے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر شاہد عباس کاٹھیا نے کہا کہ پولیو مہم کو پہلے کی طرح کامیاب بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ والدین پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور پولیو کے دو قطرے اپنے بچوں کو لازمی پلائیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے دو قطرے آپ کے بچوں کے مستقبل کا ضامن ہیں۔