پرائس کنٹرول مجسٹریٹس منڈیوں میں ہونیوالی نیلامی کی خود مانیٹرنگ کرینگے: دی سی لاہور
لاہور(خبرنگار)ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے 4 سبزی و فروٹ منڈیوں میں افسران کی مانیٹرنگ ڈیوٹیاں لگا دی ہیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ نیلامی کے عمل، تھوک ریٹ پر اشیاء کی فراہمی، ریٹ لسٹ کی آویزگی اور مقررہ کمیشن کی وصولی کے عمل کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ 42 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس منڈیوں میں ہونے والی ہر نیلامی کے عمل کی خود مانیٹرنگ کریں گے اور مانیٹرنگ روزانہ کی بنیاد پر ہو گی۔ 12 فروری سے لیکر 28 فروری تک پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں ہیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ سبزی و فروٹ منڈی بادامی باغ میں 11 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مانیٹرنگ کریں گے۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ اقبال ٹاؤن سبزی و فروٹ منڈی میں 11 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مانیٹرنگ کریں گے اور کاہنہ کاچھا فروٹ و سبزی منڈی میں 10 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مانیٹرنگ کریں گے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ سنگھ پورہ سبزی و فروٹ منڈی میں 10 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مانیٹرنگ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ سیکرٹری مارکیٹ سبزی و فروٹ منڈی میں موجود ہو گا۔