• news

گاڑی پر نیلی بتی ‘اسلحہ لیکر  گھومنے والے 2ملزم گرفتار

لاہور(نامہ نگار)داتا دربار پولیس نے پابندی کے باوجودگاڑی میںنیلی بتی اور اسلحہ لے کر گھومنے والے دو ملزمان گرفتارکر لیے ہیں۔ داتا دربار پولیس نے دوران مشکوک گاڑی کو چیک کیا توملزمان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ پسٹل گولیاں فلیشر لائٹ برآمد کر کے عمران اور غلام عباس کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن