موٹروے پولیس کی کارروائی ‘ 175 کلو چرس، 25 کلو افیون برآمد
لاہور(نامہ نگار)موٹروے پولیس نے شیخوپورہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 175 کلو چرس، 25 کلو افیون برآمد کر لی ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سنیپ چیکنگ کے دوران ایک کار کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، گاڑی نہ رکنے پرانفارمیشن اگلی پیٹرولنگ گاڑی کو پاس کی گئی۔اس دوران ڈرائیور کار فینس میں چھوڑ کر فرار ہو گیا، موٹروے پولیس نے گاڑی کو ریکور کرکے اپنی تحویل میں لے لیا، تلاشی پر گاڑی سے 172 کلو گرام چرس اور 25 کلو افیم برآمد کر لی گئی۔ترجمان موٹروے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ برآمد شدہ منشیات اور کار کو اے این ایف اور جوہر ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا گیا، ریجنل کمانڈر شاہد جاوید، ڈی آئی جی موٹروے زون ناصر عزیز ورک نے افسران کو شاباش دی ہے۔