شاداب خان اور کئی غیر ملکی کھلاڑی کراچی پہنچ گئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کیلئے کراچی پہنچ گئے ہیں۔پشاور زلمی کے ٹوم کوہلر کیڈمور‘ کراچی کنگز میں شامل اینڈریوٹائے ‘کراچی کنگز کے بیٹنگ کوچ روی بوپارا، آل رائونڈر بین کٹنگ ‘ کوئٹہ کے مارٹن گپٹل کراچی پہنچ گئے‘ نوان تھسارا آج کراچی پہنچ رہے ہیں ۔جبکہ لاہور قلندرز کے غیر ملکی پلیئر آج سے ملتان پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔