’’سب ستارے ہمارے ‘‘پاکستان سپر لیگ 8 کا آفیشل گانا جاری
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کا آفیشل گانا جاری کردیا گیا۔پی ایس ایل کا گانا ’سب ستارے ہمارے‘ کو عبداللہ صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے اور اس میں عاصم اظہر، شائے گل اور فارس شفیع نے آواز کا جادو جگایا ہے۔یہ گیت 3 منٹ 21 سیکنڈ پر مشتمل ہے۔ گانے میں قومی کرکٹرز نے بھی پرفارم کیا ہے۔