• news

ایشین جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشین جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔بھارت کے شہر چنئی میں کھیلی جارہی چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا کو 0-2 سے شکست دی۔ پاکستان کی جانب سے نور زمان اور اصحاب عرفان نے اپنے میچز جیتے، نور زمان نے دانیال بن جعفری جبکہ اصحاب نے شمیل ہیزاد کو شکست دی۔فائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے آج ہوگا۔ بھارت نے سیمی فائنل میں کوریا کو 1-2 سے شکست دی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن