میرانشاہ: نامعلوم افراد کی اے ایس آئی کے گھر میں فائرنگ‘ خواتین سمیت 8 افراد زخمی
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پاک افغان سرحد تحصیل غلام خان میں اے ایس آئی کے گھر کے اندر فائرنگ کے بعد زخمیوں کو لے جانے والی گاڑی میں دھماکہ ہو گیا۔ پولیس حکام کے مطابق اے ایس آئی کے گھر پر صبح 4 بجے کے قریب نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔ مسلح افراد نے گھر کے اندر چانک گھس کر فائرنگ شروع کر دی۔ زخمیوں کو گاڑی میں لے جاتے ہوئے گاڑی میں بھی دھماکہ ہوا جس میں پولیس اے ایس آئی امین اللہ اور 2 خواتین سمیت 8 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو بنوں خلیفہ گلنواز ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں 3زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی۔