مہنگائی ریلیف کا امکان نہیں،4سال انتقام بھگتا،عمران بہانے بناتے،عدالت نہیں آتے:مریم نواز
اسلام آباد ( خبر نگار +نوائے وقت رپورٹ ) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف جلد ہمارے درمیان ہوں گے اور ان پر قائم مقدمات بھی جلد ختم ہوتے دکھائی دیں گے۔ اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جو اگلے بارہ سال کی منصوبہ بندی کر کے بیٹھے تھے تحریک عدم اعتماد ان کے خلاف بالکل درست اقدام تھا، عمران خان کو اسکے اپنے اراکین نے نکالا، پہلی بار ایسا ہوا اس معاملے سے اسٹیبلشمنٹ پیچھے ہٹ گئی، الیکشن ایک ساتھ ہوگا یا بعد میں الیکشن کمشن ہی بتائے گا، ہم نے تیاری شروع کر دی ہے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ اداروں سے خوامخواہ لڑنا بھی عقلمندی نہیں ہوتی، اس ملک میں آمریت کا راستہ ہمیشہ نواز شریف نے روکا ہے، اداروں سے لڑائی برائے لڑائی کا فائدہ نہیں ہوتا وہ سول بالا دستی نہیں ہوتی، مشاہد حسین سید کے بیان پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتی، میں اس پر سخت ردعمل دینا چاہتی ہوں لیکن نہیں دوں گی۔آج بھی عدالتوں سے انہیں ریلیف مل جاتا ہے تو کیا سہولت کاری ہماری ہو رہی ہے، انکا سیاست میں دخل اندازی نہ کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے اور ہم سراہتے ہیں۔ جیسے ہی اقدار سے باہر نکلے میر جعفر کا رونا شروع ہو گئے، پی ڈی ایم انتخابی اتحاد نہیں، سندھ اور کراچی سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ (ن) کو ہر جگہ مضبوط کرنا چاہتی ہوں۔مہنگائی سے ریلیف کا امکان نہیں، شہباز شریف دن رات محنت کر رہے ہیں، مریم نوازمریم نواز نے کہا تنظیمی دوروں کو پری الیکشن کمپئن سمجھ سکتے ہیں، مقصد بہترین انتخابی نمائندوں کی تلاش بھی ہے، شاہد خاقان محترم بڑے بھائی ہیں، وہ ناراض نہیں، وہ نوجوانوں کو آگے لانا چاہتے ہیں، میں ان کے پاس چل کر جاو¿ں گی، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق سب سینیئرز کی سرپرستی میں کام کر رہی ہوں۔ سینیئرز کو اپنے پیچھے کھڑا نہیں کرنا چاہتی نہ ہی میری ایسی پرورش ہے، جنید کو پہلے گھر کی ذمہ داری اٹھانی ہے، ابھی اس کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، وزیر اعظم یا وزیر اعلیٰ کا عہدہ میرا فوکس نہیں، یہ اللہ تعالیٰ اور اس کے نائب عوام کا فیصلہ ہوتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی مسلم لیگ (ن) عملی میدان میں کام کرنے والی جماعت ہے، ہمارا سوشل میڈیا رضا کارانہ جذبے سے کام کر رہا تھا، ہمارے والنٹئیرز کی اتنی کارکردگی تھی کہ پاپا جونز والوں کو ہم پر کریک ڈاو¿ن کرنا پڑا۔ ہم اپنا آئی ٹی ونگ بنا رہے ہیں، ہمارا مقابلہ بہت بدتمیز لوگوں سے ہے ،کیپٹن صفدر نے انفرادی حیثیت میں بیان دیا، انہوں نے جو بات کی ہے اسکا جواب وہی دے سکتے ہیں،مجھ سے جھوٹ نہیں بولا جاتا۔مریم نواز نے عمران خان کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک عدالت میں پیش نہیں ہوتے، بہانے کرتے ہیں، یہ عدلیہ کیلئے اچھا تاثر نہیں ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھاکہ عوام جانتے ہیں مہنگائی اور معاشی تباہی کن کی وجہ سے آئی، وطن واپس آئی تو عوام کا جوش و خروش اور تعداد دیکھ کرخوشگوار سرپرائز ملا، نوازشریف کو اقامہ جیسے بھونڈے مذاق میں نااہل کیا گیا، سازش کرنے والے اب کہاں ہیں؟مسلم لیگ ن پرمضحکہ خیز مقدمے بنائے گئے۔ مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کے لیے ایک طرف جنرل فیض اور دوسری طرف بابا رحمت لگا ہوا تھا، عدلیہ آج ابھی انہیں کھلی چھوٹ دے رہی ہے، عمران کے ساتھ ایک سلوک اور ہمارے ساتھ دوسرا سلوک کیا گیا، ا سلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا مریم نواز نے کہا کہ میاں صاحب کے موجود نہ ہونے سے جماعت کی کاکردگی متاثر ہو رہی ہے، ٹیریان وائٹ کے کیس پر احتیاط کے باعث ہی بات نہیں کرتی۔ مجھے نااہل کیا گیا لیکن میں اہل ہوگئی، بابا رحمت بابا زحمت بن گیا، ہفتے میں چھ دن ہماری نیب میں پیشی ہوتی تھی لیکن یہاں جس دن ان کی پیشی ہو پلاسٹر والی تصویر آجاتی ہے، انہیں چاہیے کہ وہیل چیئر پکڑیں اورعدالت میں پیش ہوں۔ قبل ازیںپارٹی مسلم لیگ (ن)شعبہ خواتین کا تنظیمی اجلاس سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیرصدارت منعقد ہوا اجلاس میں مرحومہ بیگم نجمہ حمید کے لئے خصوصی دعاکی گئی مریم نواز نے بیگم نجمہ حمید کو خراج عقیدت پیش کیا، مریم نوازنے کہا کہ مادر ملت سے لے کر بیگم کلثوم نواز تک سیاسی منظرنامے میں خواتین کا کردار تاریخ کا ناقابل فراموش حصہ ہے۔ اجلاس میں شعبہ خواتین کے تنظیمی امور کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا
مریم نواز