شوکت ترین کو گرفتار کرنے کی اجازت دیدی،ومران کے پکڑے جانے کا مرحلہ آنیوالا ہے:رانا ثنا
گوادر‘ اسلام آباد (بیورو رپورٹ‘ اپنے سٹاف رپورٹر سے‘ نوائے وقت رپوٹ‘ اے پی پی) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی زیرصدارت گوادر میں غیرملکی شہریوں کی سکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیرداخلہ کو سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ غیرملکیوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ چینی باشندوں کو فول پروف سکیورٹی دی جائے۔ بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے انسداد دہشت گردی اور غیرملکی شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے لئے جانے والے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ وزیر داخلہ وزیراعظم کی ہدایت پر مختلف شہروں کا دورہ کر رہے ہیں۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، چیف سیکرٹری بلوچستان، آئی جی بلوچستان اور سکیورٹی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے کہا سی پیک کے تحت تمام منصوبوں کا ایک فیصد سکیورٹی کے لئے مختص کیا گیا ہے، اس قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ ترجیحی بنیادوں پر سکیورٹی اداروں میں خالی آسامیوں کو پر کیا جائے، سکیورٹی اداروں کی بھرتی میں مقامی افراد کو ترجیح دی جائے۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاﷲ نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے غیر ملکیوں کے حوالے سے ایک روز قبل اہم میٹنگ کی تھی۔ چین کے بہت اہم منصوبے ہیں جن پر کام ہو رہا ہے۔ دن رات محنت کر رہے ہیں کہ پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن ہو۔ دہشگرد بزدلانہ حملے کر رہے ہیں۔ عمران خان ساڑھے 3 سال اپنے گھٹیا ایجنڈے کو چلاتے رہے۔ عمران خان کو نظر آ رہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے والا ہے۔ عمران خان نے گھٹیا گفتگو کی ہے۔ حکومت نے شوکت ترین کی گرفتاری کی اجازت دے دی ہے۔ شوکت ترین کیخلاف انکوائری مکمل ہو گئی۔ شوکت ترین نے جو کہا اس پر انہیں سزا ضرور ملے گی۔ شیخ رشید کی گرفتاری کے پیچھے اس کی بکواس ہے۔ ہم نے تو جو اس نے بکواس کی ہے اس پر مقدمہ کیا ہے۔ عمران خان چاہتے ہیں کہ پاکستان عدم تحفظ کا شکار ہو۔ شیخ رشید بغیر سوچے سمجھے بولتے ہیں۔ شیخ رشید نے بڑی پارٹی کے سربراہ پر قتل کرانے کا الزام لگایا۔ شیخ رشید کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا۔ عمران خان نے سیاسی دہشتگرد کا روپ دھار لیا ہے۔ الیکشن سے ہمیں انحراف نہیں‘ آئین میں الیکشن کی مدت 5 سال مقرر ہے۔ عوام نے 26 نومبر کو عمران خان کو بری طرح مسترد کر دیا۔ عمران خان ٹانگ پر پٹی لگا کر فراڈ کر کے بیٹھا ہے۔ فرح گوگی نے پنجاب لوٹ کھایا۔ عمران کی گرفتاری کا مرحلہ آنے کو ہے۔ اس کیخلاف عدالتی فیصلے آنے کو ہیں۔ اس لئے وہ ایسی باتیں کرتا ہے۔ اسے معلوم ہے کہ میں پکڑا جا¶ں گا۔ امید ہے معروضی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمشن عدالت عالیہ میں اپنا جواب جمع کرائے گا۔ ہم نے الیکشن کی تیاری شروع کر رکھی ہے۔ قومی اسمبلی کے انتخابات آئین کے مطابق ہوں گے۔عمران خان کی اہلیہ ہیرے جواہرات لیتی رہیں۔ یہ بات ثابت ہے۔ فرح گوگی نے 12 ارب روپے باہر بھیجے۔ این این آئی کے مطابق کہا آئندہ دہشتگردوں سے مذاکرات کا کوئی امکان نہیں۔
رانا ثنائ