• news

وزیر اعلیٰ کا سرکاری،پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں ای روزگار سکیم فعال کرنے کا فیصلہ


لاہور (نیوز رپورٹر) نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ای روزگار پروگرام سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب کے تمام سرکاری و پرائیویٹ کالجز اور تعلیمی اداروں میں ای روزگار سکیم فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں پرائیوٹ سیکٹر کو بھی اس پراجیکٹ میں حصہ دار بنانے پر غور کیا گیا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 60ہزار نوجوان ای روزگار پروگرام کامیابی سے مکمل کرچکے ہیں اور ای روزگار پروگرام مکمل کرنے کے بعد بعض نوجوانوں کی آمدن 2لاکھ ڈالر سے زائد رہی ہے۔ اجلاس میں اسماعیل قریشی، اخوت کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب، سیکرٹریز سپورٹس، انڈسٹریز، پی اینڈ ڈی اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چیئرنگ کراس دھماکے کے شہداءکی چھٹی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔ پنجاب حکومت شہداءکے لواحقین کے ساتھ ہے اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ پولیس شہداءہمارا مان ہیں۔ شہید ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) سید احمد مبین، شہید ایس ایس پی آپریشن لاہور زاہد گوندل اور دیگر پولیس اہلکاروں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن (ر) احمد مبین، ایس ایس پی آپریشن زاہد گوندل اور دیگر افراد نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔
وزیر اعلیٰ

ای پیپر-دی نیشن