کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام مفت طبی کیمپ
لاہور(نیوز رپورٹر) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام برکی روڈ لاہور میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد قریبی دیہاتوں کے لوگوں کو طبی مشورے علاج اور ادویات فراہم کرنا تھا۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز کی فری میڈیکل کیمپ میں خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز نے آنے والے مریضوں کا معائنہ کیا۔ طبی مشورے، علاج اور ادویات تجویز کیں۔فری میڈیکل کیمپ میں 657 مریضوں نے طبی مشاورت کی اور ان کو مفت ادویات فراہم کی گئیں جبکہ 6 مریضوں کو جدید علاج اور آپریشن کیلئے میو ہسپتال میں داخل ہونے کی ہدایات کی گئی۔ شعبہ کمیونٹی میڈیسن کے ڈاکٹرز اور ایم بی بی ایس کے طلباو طالبات نے میڈیکل کیمپ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ممبران روٹری کلب عرفہ اقبال کمشنر انکم ٹیکس، وائس چانسلر گیریژن یونیورسٹی لیفٹیننٹ جنرل شہزاد اور ان کی اہلیہ شائزہ نے کیا۔اس موقع پر پروفیسر سائرہ افضل، ڈاکٹر فریحہ سلمان، ڈاکٹر فواد کریم، ڈاکٹر تیمور اکرم خان ،ڈاکٹر علی اکرم خان،ڈاکٹر عاصمہ نعیم،ڈاکٹر محمد ناصر،ڈاکٹر عابش مہرین، ڈاکٹر شہزاد سلیم، ڈاکٹر امبر ارشد،ڈاکٹر سعدیہ رفیق ،ڈاکٹر نائلہ باجوہ، ڈاکٹر محمد اویس، ڈاکٹر منیب الطاف، ڈاکٹر ردا شہرام سرور، ڈاکٹر عماد وحید خان، اور ڈاکٹر آمنہ خان نے فری میڈیکل کیمپ میں اپنی خدمات فراہم کیں۔