صاحبزادہ حامد رضا پر مقدمات سیاسی ، فرقہ وارانہ تعصب کا نشانہ بنایا : نور الحق قادری
لاہور (خصوصی نامہ نگار)قومی اسمبلی کے سابق 7 ممبران نے صاحبزادہ حامد رضا پر بلاجواز مقدمات کے اخراج کا مطالبہ کر دیاہے۔ سابق ممبران قومی اسمبلی ڈاکٹر نور الحق قادری،صاحبزادہ ابو الخیر ڈاکٹر محمد زبیر الوری،فواد چوہدری، پیر سید صمام علی شاہ بخاری، محمد عثمان خان نوری،فرخ حبیب، میاں جمیل احمد شرقپوری نے میڈیا کو جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں کہا صاحبزادہ حامد رضا پر مقدمات قائم کرکے انہیں سیاسی اور فرقہ وارانہ تعصب کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔صاحبزادہ حامد رضا پر اداروں کے خلاف بیان بازی کا الزام محض جھوٹ کا پلندہ ہے۔صاحبزادہ حامد رضا کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مقدمات میں ملوث کیا جا رہا ہے۔صاحبزادہ حامد رضا کو ن لیگ کا ٹکٹ نہ لینے کی سزا دی جا رہی ہے۔ایک دین دار اور علمی و روحانی گھرانے کے چشم و چراغ صاحبزادہ حامد رضا سے امتیازی سلوک قابل تشویش ہے۔انہوں نے کہا صاحبزادہ حامد رضا جرم بے گناہی کی سزا بھگت رہے ہیں۔صاحبزادہ حامد رضا پر مقدمات کا کوئی قانونی اور آئینی جواز نہیں ہے۔ صاحبزادہ حامد رضاکا دامن صاف ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا پر مقدمات عدل وانصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔ وقت ثابت کرے گا صاحبزادہ حامد رضا پرلگائے گئے حکومتی الزامات جھوٹے اور بے بنیاد تھے۔ چیف جسٹس آف پاکستان صاحبزادہ حامد رضا کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا ازالہ کریں۔