آذر بائیجان سے 7 رکنی ثقافتی وفد 7 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گیا
لاہور(نیوزرپورٹر) آذر بائیجان سے 7 رکنی ثقافتی وفد 7 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گیا۔لاہور پہنچنے پر وفد کا ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب اور فارن آفس کے افسران نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔آرٹی شوک این جی او کا وفد لاہور میں 3 دن قیام کرے گا۔2 دن اسلام آباد میں قیام کرکے 18 فروری کو لاہور سے آذر بائیجان روانہ ہوگا۔ پاکستانی اور آذر بائیجان کی ثقافت اور روایتی کھانوں کے فروغ میں این جی او کام کررہی ہے۔اس موقع پرفاخراندہ حسن زادے، سربراہ این جی او ارٹی شوک نے کہا کہ لاہور میں تاریخی مقامات کو دیکھ کر بہت اچھا لگا۔لاہور کے لوگ نہایت مہمان نواز اور اعلی اخلاقیات کے مالک ہیں۔