• news

ورلڈپاسبان ختم نبوت،پاک سول سوسائٹی شہداء کشمیر کی یادمیں بھارت مخالف مظاہر ے


لاہور (خصوصی نامہ نگار)ورلڈپاسبان ختم نبوت،پاک سول سوسائٹی نے ممتازکشمیری حریت پسندرہنماافضل گوروشہیدکی 9فروری اورنامورکشمیری حریت پسند رہنمامقبول بٹ شہیدکی 11فروری کویوم شہادت کے حوالہ سے کشمیروپاکستان کے مختلف شہروں میں شہداء کشمیر کی یادمیں بھارت مخالف مظاہر ے کیے اور مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی دہشتگردی، ریاستی جبرسفاکانہ کرفیو،وحشیانہ مظالم کیخلاف اورآزادی کشمیرکے حق میں بھرپورنعرہ بازی کی۔شہداء کشمیرپروگرامزسے خطاب کرتے ہوئے استاذالعلماء مولاناعبدالرؤف ملک، قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمدممتازاعوان رہنماتحریک آزادی کشمیرعلی عمران شاہین رہنماسول سوسائٹی ڈاکٹرشاہدنصیر،کشمیری حریت پسندسیدانشاء  اللہ کاشمیری،راؤطاہرشکیل ایڈووکیٹ،حافظ یعقوب شاہ ودیگرمقررین نے مقبول بٹ شہیدوافضل گوروشہیدکی عظیم قربانیوں کوزبردست خراج تحسین پیش کیااورکہاکہ شہدائے کشمیر کالہوہرگزرائیگاں نہیں جائے گا۔ شہداء کاخون ضروررنگ لائے گا،آزادی مل کے رہے گی۔بھارت کے تمام ترمظالم خون ریزی اورقتل وغارت گری کے باوجودکشمیری اپنی جدودجہدآزادی کی تحریک جاری وساری رکھے ہوئے ہیں بھارت کاکوئی جبرکشمیریوں کے جذبہ حریت کودبانہیں سکا۔

ای پیپر-دی نیشن