• news

الیکشن میں عمران خان کو اپنی حیثیت کا اندازہ ہو جائیگا:رانا تنویر حسین 


 فیروزوالہ( نامہ نگار)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے الیکشن میں عمران خان کو اپنی حیثیت کا اندازہ ہو جائے گا۔ عوامی خدمت مسلم لیگ( ن) کا دوسرا نام ہے۔ ملک وقوم کی خدمت کا مشن لیکر چلے تھے جو جاری رہے گا۔ قصبہ ٹھٹہ رگواں میں کارپٹ روڈ کی تعمیر اور گیس فراہمی منصوبے پر کام کے آغاز کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان کی فتنہ انگیزی اور شر انگیزی کی سیاست کو عوام مسترد کرچکے ہیں آئندہ الیکشن میں عوام 4 سال تک تباہی پھیلانے والوں کو مسترد کرکے عوامی خدمت اور ملکی خوشحالی کیلئے کام کرنے والوں کو آگے لیکر آئیں گے۔خزانہ خالی ہونے کے باوجود عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام جاری ہے جو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔خود آئین کی پاسداری کا درس دینے والے عمران خان کو یہ یاد ہونا چاہیے کہ 4 سالوں میں جس طرح آئین کی دھجیاں اڑائی گئی اور اسمبلی سے افراتفری میں ایک ایک وقت میں 37، 37 قوانین پاس کرائے گئے۔ اس وقت عمران خان کی اخلاقیات کہاں تھی اسے بس یہ یاد رکھنا چاہیے کہ آگے آگے دیکھو ہوتا ہے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن