• news

گوجرانوالہ:پتنگ بازی عروج پر ،پولیس خونیں کھیل کو روکنے میں ناکام

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )  شہر بھر اور گردونواح کے علاقوں میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ عروج پر ہے ، اس خونیں کھیل کو روکنے میں پولیس مکمل طور پر ناکام ہو کر رہ گئی ، منچلے نوجوانوں نے بلا خوف وخطر پتنگ بازی کرکے پولیس کی پابندی کے بلندوبانک دعوے کو ’’بوکاٹا ‘‘ کر دیا ہے ، دوسری جانب شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ شہر بھر اور گردونواح کے علاقوں میں کوئی تھانہ ایسا نہیں جس کی حدود میں ہر روز پتنگ بازی نہ ہوتی ہے ،اس خونی کھیل نے اب تک کئی مائوں کے لخت جگر کو ہمیشہ کیلئے موت کی نیند سلا دیا ہے ،صرف وقتی طور پر پولیس حرکت میں آتی ہے اور بعدازاں غفلت کی چاد ر اوڑھ کر سو جاتی ہے ، شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ مارچ کے شروع میں منچلے نوجوانوں میں ’’بسنت ‘‘ کا تہوار منانے کیلئے تیاریاں بھی کر رکھی ہیں ،صاف نظر آرہا ہے کہ نوجوان ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی خونی تہوار کو منانے میں کامیاب ہو جائیں گے اور پولیس کی پابندی کے دعوے صرف دعوے ہی رہ جائیں گے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن