نوشہرورکاں، گردونواح میں مضر صحت کیمیکل ملے دودھ کی فروخت
نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) نوشہرورکاں اور گردونواح میں مضر صحت اور کیمیکل ملے دودھ کی فروخت کا دھندہ عروج پر ہے شہریوں کو دودھ کے نام پر بیماریاں فروخت کی جا رہی ہیں شہر اور گردونواح کے علاقوں میں کیمیکل ملا دودھ لوگوں کو موت کے منہ میں لے جا رہا ہے دودھ کی دکانوں کے مالکان سمیت دودھ سپلائی کرنے والے لوگ منافع کی غرض سے کیمیکل ملا دودھ لوگوں کو فروخت کر رہے ہیں یہ دودھ پینے سے بچے اور بڑے، بڑی مہلک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں تحصیل انتظامیہ،فوڈ اتھارٹی اور دیگر محکمے ان مضر صحت دودھ تیار کرنے اور بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔ سیاسی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام اور پنجاب فوڈ اتھارٹی سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ۔