62کروڑ روپے سے سنسہرہ گورایہ روڈ کی تعمیر جلد شروع ہوگی : قیصر اقبال
ایمن آباد (نامہ نگار )ضلعی صدر مسلم لیگ ن اورسابق ایم پی اے چوہدری قیصر اقبال سندھو نے کہا ہے کہ ایمن آباد اور علاقہ کالر کے سینکڑوں دیہات گوجرانوالہ سے ملانے کے لیے پیپلی گورائیہ المعروف سنسہرہ گورایہ روڈ کی تعمیر جلد شروع کر دی جائیگی جس کے لیے 62کروڑ روپے مختص کئے جا چکے ،یاد رہے علاقہ کالر کے سینکڑوں دیہات اور ایمن آباد کی عوام کو گوجرانوالہ جانے کے لیے کامونکی یا موڑ ایمن آباد کا رووٹ استعمال کرنا پڑتا تھا ریلوے پھاٹک بند ہونے پر گھنٹوں ٹریفک رش کے باعث جام رہتامریض ایمبولینس میں دم توڑ جاتے ہیں قریبا بارہ برس پیشتر عوام کے مطالبہ پر سڑک کی تعمیر کی منظوری دی گئی مگر منصوبہ ٹھیکیدار وں اور سیاسی کشمکش کے باعث ٹھپ ہو کر رہ گیا تھا تاہم سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے منصوبہ کو اے ڈی پی میں ڈال کر فورا عمل در آمد کے احکامات جاری کئے مگر چوہدری پرویز الہی نے آتے ہی منصوبہ گھٹائی میں ڈال کر فنڈز اپنے علاقہ میں منتقل کر لیے اب میری کوشیش رنگ لائی ہیں سٹرک کی تعمیر جلد شروع ہو جائیگی جس سے علاقہ بھر کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائیگا ۔