• news

مستحقین کی زندگی بہتر بنانے کیلئے بھی عملی اقدامات کئے جائیں: شعیب ورک

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )مستحقین کی امداد کے ساتھ ساتھ ان کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے بھی عملی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ وہ بھی معاشرے کا مفید اور کارآمد شہری بن کر ملکی ترقی میں اپنا کردار اد کر سکیں ان خیالات کا اظہار الفضل ویلفیئر سوسائٹی ونڈالا ورکاں کے صدر شعیب احمد ورک نے محکمہ سوشل ویلفیئر دفتر میں رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ملنے کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر زبیر احمد‘ ڈپٹی ڈائریکٹر حنا بخاری اور ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر محمد عالم نے الفضل ویلفیئر سوسائٹی کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ دیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن