پرویز عابد ہرل کی شمولیت سے تحریک انصاف مزید مضبوط ہو گی: خالد لون
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سٹی صدر تحریک انصاف خالد عزیز لون، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد طارق گجر اور سیکرٹری اطلاعات سید حسن جعفری نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری پرویز عابد ہرل ایڈووکیٹ کو ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتے ہیں، انکی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہو گی، عمران خان کا بیانیہ عوام کے دلوں میں گھر کر چکا ہے انتخابات میں کسی بھی قسم کی تاخیر آئین کی خلاف ورزی ہے، لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے بھی 90 روز میں انتخابات کروانے کا حکم احسن فیصلہ ہے امپورٹڈ حکمران شکست کے خوف سے الیکشن سے فرار چاہتے ہیں جو اب ممکن نہیں رہا جو حکومت دس ماہ میں پاکستان کہ لیے کچھ نہیں کرسکی وہ مزید چند ماہ الیکشن میں تاخیر کرکے کیا کرلے گی؟ انہوں نے کہا کہ حکومت کے تمام رہنماں نے اپنے اربوں روپے کرپشن کے نیب کیسز معاف کروا دیے ہیں اور عوام کو مہنگائی تلے روند دیا ہے اس حکومت کے دوران ڈالر کی قیمت میں بے تحاشا اضافہ ہوا زرمبادلہ کے ذخائر گر گئے اور مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو رہی ہے امپورٹڈ حکومت کی اقتدار کے ساتھ چمٹے رہنے کی خواہش کا بوجھ عام عوام پر پڑ رہا ہے۔ نالائقی اور نااہلی کا یہ عالم ہے کہ ملکی معشیت جو دس ماہ قبل ترقی کی جانب گامزن تھی آج وہ تباہی کے دھانے پر ہے اشیا خوردونوش عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکیں ۔