شیخوپورہ میں پارٹی کو فعال بنانے کیلئے وارڈز کی سطح پر اجلاس ہونگے :عارف سندھیلہ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ ضلع میں پارٹی کو مضبوط مربوط اور فعال بنانے کیلئے وارڈز کی سطح پر پارٹی اجلاس منعقد کئے جائیں گے اور کارکنان کو متحرک کرنے کیلئے ان اجلاس میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جو آئندہ عام انتخابات میں پارٹی کی جیت کیلئے کردار ادا کرنے سمیت پارٹی قیادت کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے عابد خان سندھیلہ، رانا عارف ایڈووکیٹ، مرزا نعیم بیگ، سجاول خان سندھیلہ، عمران خان و دیگر کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ نواز لیگ کی مقبولیت میں رو ز بروز ہونے والا اضافہ پارٹی قیادت کی عوامی خدمت کا ثمر کاثبوت ہے۔