عمران کی بڑھتی مقبولیت پی ڈی ایم کیلئے ڈرونا خواب بن چکی:کنور عمران
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر و امیدوار پی پی 140کنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پی پی 140سے الیکشن لڑنے کے فیصلے کو جس طرح پارٹی کارکنان اور عوامی سماجی حلقوں نے پذیرائی بخشی ہے وہ بھاری مینڈیٹ سے جیت کا ان شاء اللہ وسیلہ ثابت ہوگی، عمران خان کی بڑھتی مقبولیت پی ڈی ایم کیلئے ڈرونا خواب بن چکی ہے جس سے خائف حکمران انتقامی کاروائیوں پر اتر آئے ہیں ان سیاسی بونوں کو عوام میں جانے کاخوف رات کوسونے نہیں دیتا عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں قوم کوڈیلیورکیا اورہرمعاملے میں پورا سچ بتایا اسلئے وہ عوام کاسامنا کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار اور عام انتخابات کے فوری انعقاد کا مطالبہ کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سینئر نائب صدر میاں افضال حیدر کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔