• news

پی ٹی آئی رہنما ارشد ہاشمی کا امجد اسلام امجد کے انتقال پراظہار افسوس


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بزرگ سیاستدان پیر سید ارشد ہاشمی نے ملک کے معروف شاعر و ادیب امجد اسلام امجد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوسکے گا امجد اسلام امجد ایک عہد ساز شخصیت اور معاشرے کے نبض شناس تھے انہوں نے اپنے اشعار اور تحریروں کے ذریعے انسانی جذبات اور مختلف معاشرتی پہلوؤں کی نشاندہی کی، اپنے تعزیتی بیان میں پیر سید ارشد ہاشمی نے کہا کہ امجد اسلام امجد نے شعبہ تعلیم و صحافت میں نمایاں خدمات سرانجام دیں اور اصلاح معاشرہ کیلئے کلیدی کردار ادا کیا نوآموز شاعروں ادیبوں کیلئے وہ ہمیشہ مشعل راہ رہیں گے، انہوں نے کہا کہ امجد اسلام امجد کی تصانیف معاشر ے کی عکاسی کاذریعہ اورمعاشرتی اصلاح کا بہترین وسیلہ ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن