• news

 اے ڈی سی آر حافظ آبادامتیاز علی اور  ا ے سی منور حسین نے چارج سنبھال لیا

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد میں نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امتیاز علی اور اسسٹنٹ کمشنر حافظ آبادمنور حسین نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق عوام کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔عوام اپنے مسائل کے حل کے لیے انکے دفاتر بغیر کسی سفارش کسی بھی وقت آ سکتے ہیں۔انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن