شیخوپورہ :گردونواح میں دکانداروں کی مصنوعی مہنگائی سے عوام پریشان
شیخوپورہ (عظیم علی شیخ، سید علی معظم رضوی سے)شہر اور گردونواح میں مصنوعی مہنگائی نے عوام کو گہری تشویش کا شکار کردیا، دکانداروں نے مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کی ملی بھگت سے من مرضی کے ریٹ مقرر کرلئے اشیاء خورونوش عام شہری کی پہنچ سے دور ہوگئیں، ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے ہدایت جاری کی تھی کہ صبح اور شام کے وقت منڈیوں میں پھلوں اور سبزیوں کی دیہات سے آمد کے وقت ضلع انتظامیہ کے نمائندوں کی موجودگی میں ان کی بولی کروائی جائے اور اس کے لحاظ سے پھلوں اور سبزیوں کی پرچون قیمتوں کا تعین کیا جائے اور ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز خود بھی گاہے بگاہے بولی کی نگرانی کریں مگر مارکیٹ کمیٹیوں کے عملے نے خود ہی ملی بھگت سے قیمتوں کا تعین کرنا شروع کر دیا ہے جس کا مالی بوجھ پہلے ہی مہنگائی کے ستائے ہوئے شہریوں پر پڑ رہا ہے ڈپٹی کمشنر سرمد تیمور نے اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے شیخوپورہ فاروق آباد مانانوالہ مریدکے صفدر آباد اور خانقاہ ڈوگراں کے مقام پر چلنے والی چھ مارکیٹ کمیٹیوں میں ریونیو افسروں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنروں اور اسسٹنٹ کمشنروں کی ڈیوٹیوں کا روسٹر جاری کر دیا ہے جن کے مطابق ان افسروں کی غیر موجودگی میں پھلوں اور سبزیوں کی بولیاں نہ ہوسکیں گی ۔