شیخوپورہ : تنویر ورک 15 فروری کو فیصل آباد روڈ بائی پاس سے ریلی نکالیں گے
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے صوبائی اسمبلیوں کی سطح پر ہونیوالے کے سلسلہ میں حلقہ پی پی 141 کے امیدوار چودھری تنویر احمد ورک 15 فروری کو فیصل آباد روڈ بائی پاس سے ریلی نکالیں گے جو کدلٹھی موڑ، کھاریانوالہ ،بھکھی ،نواں کوٹ ،فیروزوٹواں سے ہوتی ہوئی مانانوالہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی اس موقع پر حلقہ کے معززین اور کارکنان گاڑیوں،موٹر سائیکلوں پر شرکت کرینگے جبکہ 15 کے قریب مختلف مقامات پر حلقہ کے پارٹی عہدیداران اور کارکنان چودھری تنویر احمد ورک کا استقبالی کیمپ سے استقبال کرینگے ۔امیدوار حلقہ پی پی 141 چودھری تنویر احمد ورک نے مختلف علاقوں کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 10 ماہ کے دوران حکمرانوں کی پالیسیوں کی بدولت ملکی وعوامی مسائل میںاس حد تک اضافہ ہوچکا ہے کہ عوام کی زندگیاں اجیرن اور ملکی خزانہ بالکل ختم ہوکر رہ گیا ہے ۔