• news

 کنگن پور میںتھیلیسیمیاہسپتال کا قیام احسن اقدام ہے:خو رشید قصو ری

 کنگن پور ( نامہ نگار) سا بق وزیر خا رجہ میا ں خو رشید محمو د قصو ری نے کہا کہ بڑی خو شخبری کی بات ہے کہ ہما رے پسما ندہ علا قے میں تھیلیسیمیاہسپتال کا قیام عمل میں لا یا گیا ہے جس سے علاقہ بھر کے مریضو ں کے علا وہ دو سرے ضلعو ں کے تھیلیسیمیا کے مریض بھی استفا دہ حا صل کر سکیں گے ۔ افتتا حی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے پا کستان مر کزی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما پرو فیسر عبدا لرحمن مکی صا حب ، پرو فیسر امیر حمزہ صا حب، پروفیسر سیف اللہ قصوری ، مو لا نا عبدا لرئوف نے کہا کہ ملک میں نظام تبدیلی کی اشد ضرورت ہے کیو ں کہ ملک کی معیشت تباہ ہو کر رہ گئی ہے۔، ملک میںہر طرف کرپشن کرپشن کی آ وازیں آ رہی ہیں اور 24کرو ڑ عوام مہنگا ئی اور پڑھتی ہو ئی بے روز گا ری کی وجہ سے بے حد پریشان ہیں۔ تقریب میں ملک کے معروف فنکار افتخار ٹھا کر نے بھی اپنے مخصو ص انداز میں خطاب کرتے ہو ئے سا معین کو مضبو ط کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن