پی ٹی آئی برسر اقتدار ہوتی تو ملک ڈیفالٹ کرچکا ہوتا: سجاد حسین
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) پی پی 141کے امیدوار و کنوینئر پیر سید سجاد حسین بگے شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے چند ماہ میں ملکی معیشت کو استحکام اور عوامی مسائل کے حل کی خاطر مثالی اقدامات اٹھائے پی ٹی آئی برسر اقتدار ہوتی تو ملک ڈیفالٹ کرچکا ہوتا، ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کوبنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے جو گراں قدر خدمات موجودہ وفاقی حکومت نے انجام دیں ان کی مثال ماضی میں نہیں ملتی، اپنے ایک بیان میں پیر سید سجاد حسین شاہ نے کہا کہ معاشرے میں برداشت اور رواداری کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے عمران خان اور ان کے حواری ملک کو انارکی کی آگ میں جھونکنا چاہتے ہیں حکومت ان کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔