• news

اقوا م عالم کومسئلہ کشمیر کے حل کو سنجیدہ لینا ہوگا :ریاض ڈوگر


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)معروف سیاسی سماجی شخصیت و سابق ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ سردار محمد ریاض ڈوگرنے کہا ہے کہ طویل عرصہ سے یہ سوال جواب طلب ہے کہ آخر سلامتی کونسل اپنی پاس شدہ قراردادوں پر عمل درآمد کروانے کیلئے اقوام متحدہ کے چارٹر کی روشنی میں آگے کیوں ہیں بڑھتی؟،اقوا م عالم کومسئلہ کشمیر کے حل کو سنجیدہ لینا ہوگا کیونکہ انسانیت کی بقائ￿  اور آدمیت کے احترام کا مسئلہ ہے، اپنے ایک بیان میں سردار محمد ریاض ڈوگر نے کہا کہ آزادی مانگنے کی پاداش میں اب تک کثیر تعداد میں نہتے انسانوں کو قتل کیاگیا اب کشمیر یوں کی تیسری نسل قربانیاں دے رہی ہے پاکستان کی تکمیل مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے ساتھ منسلک ہے جذبہ حریت بالآخر کامرانیوں کی سحر کشمیر یوں کو دکھارہاہے شہداء کاخون آزادی کی سپیدہ سحر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن