• news

گورنر پنجاب کی یونس انصاری سے بھائی چوہدری نذیر کی وفات پر تعزیت

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے گوجرانوالہ دورہ کے دوران انصاری ہائوس آمد کے موقع پر چوہدری یونس انصاری اور سابق صوبائی وزیر چوہدری اشرف علی انصاری سے انکے بڑے بھائی سابق چیئرمین بلدیہ کامونکی چوہدری نذیر حسین انصاری کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر گورنرنے کہا کہ ملکی معاشی صورت حال اور دہشت گردی کی نئی لہر پوری قوم کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے ، وزیر اعظم میاں شہباز شریف ملکی معیشت کو سنبھالنے کے لئے دن رات ان تھک کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں ،اس موقع پرچوہدری آصف نذیر انصاری ، چوہدری علی اصغر انصاری ،بیرسڑحسنین یونس انصاری ،سابق یوسی چیئرمین آصف منیر گوگا ، محمود حیدر بٹ، صدر تاجر امن کمیٹی میاں اکرم ،مسلم جاوید ،صدر ڈسٹرکٹ بار پرویز عابد ہرل  ، چوہدری آصف نعیم  ،افراسیاب ، نوید یونس انصاری ،یونس انجم انصاری، سابق یوسی وائس چیئرمین منور حسین انصاری ، اللہ دتہ انصاری ، امجد بٹ، شاہد عزیزکھو کھر، بائو عبدالرحمان ایڈووکیٹ اور دیگر بھی موجو د تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن