سیاسی لوگوں کیخلاف تشدد اور مقدمات سلسلہ بند ہو نا چاہئے: حامد خان
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) انصاف لائرز فورم کے زیر اہتمام سمینار بعنوان قانو ن کی حکمرانی کی تقریب قائد اعظم بار ہال سیشن کورٹ میں منعقد ہوئی ،تقریب سے چیئرمین ایڈوائزر بورڈ پی ٹی آئی و سابق صدر سپریم کورٹ بار حامد خان ، ایڈیشنل سیکرٹری سپریم کورٹ بار ملک شکیل الرحمن ، صدر ڈسٹرکٹ بار عابد پرویز ہرل ، جنرل سیکرٹری ملک وزیر علی ، ڈویژنل صدر انصاف لائرز فورم چوہدری محمد سعید بھٹہ و سابق ممبر پنجاب بار کونسل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی لوگوں کیخلاف تشدد اور مقدمات سلسلہ بند ہو نا چاہئے ورنہ وکلاء تحریک چلانے پر مجبور ہونگے جس طرح کی تحریک جنرل مشرف کیخلاف چلائی گئی،انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی نہ صرف جنگ کی ضرورت بلکہ ترقی کا راز ہے،قانون کی حکمرانی جہاں نہ ہو وہ معاشرے تبادہو جاتے ہیں ، مقتدر حلقوں کو چاہئے کہ وہ قانون کی حکمرانی قائم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں،اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار نارروال رانا لال بادشاہ ، صدر بار نوشہرہ ورکاں شبیر بھٹی ، صدر بار پھالیہ مزمل تارڑ ، ندیم اشرف کھوکھر، سلمان کھوکھر، رانا شاہد بلال ، عرفان احسن و دیگر نے بھی خطا ب کیا۔