• news

نارنگ منڈی:جبری مشقت لینے پر پابندی کے باوجودخلاف ورزی جاری 


نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑا دی گئیں بچوں سے جبری مشقت لینے پر پابندی کے باوجود نارنگ منڈی وگردونواح میں کھلم کھلا خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے کم عمر بچے تعلیم حاصل کی بجائے ہوٹلوں،ورکشاپ،دوکانوں اور دیگر مقامات پر کام کرنے پر مجبور ہیں ۔موٹرسائیکل ورکشاپس،جوس کارنر،سروس اسٹیشنوں،نان پکوڑے اور اینٹوں کے بھٹوں پر بچوں سے جبری مشقت کروائی جارہی ہے عوامی سماجی حلقوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اوراسسٹنٹ کمشنر مریدکے سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن