• news

 لیگی قیادت عوام کے مسائل حل کرنے  کیلئے کوشاں ہیں: شہباز چھینہ


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی +نامہ نگارخصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 142 کے امیدوار چودھری شہباز چھینہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں دور تھا اس دور میں ترتیب دی گئی ناکام پالیسیوں کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے (ن) لیگ کی قیادت مایوس نہیں جلد عوام کو ریلیف دے گی قو م نے دیکھ لیا ہے کہ پی ڈی ایم نے سیاست کو دائو پر لگا کر ریاست کی مضبوطی کیلئے حقیقی اقدامات اٹھائے ہیں انہوں نے یوسی بھدورو میں سابق یوسی چیئرمین چودھری محمد حسین کے ہمراہ منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شہزادہ ناصر مقبول گورو،میاں عامر ،میاں پرویز ،ہنی خان ودیگر بھی موجودتھے چودھری شہباز چھینہ نے کہاکہ سابقہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے ملکی مسائل میں اضافہ ہوا عمران خان نے ذاتی انااور اقتدار کے مزے کی خاطر کئی دوست ممالک سے بھی تعلقات خراب کئے آج آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کا بنیادی مقصد بھی یہی ہے کہ ناتجربہ کار نیازی نے آئی ایم ایف کیساتھ جو ڈیل کی آج اس کو پورا کرنا ضروری ہوگیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن