• news

رانا نوید‘عمران فرحت افغان کرکٹ بورڈ سے منسلک ہوگئے


 لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر رانا نوید الحسن اور سابق اوپنر عمران فرحت افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ منسلک ہوگئے۔رانا نوید الحسن کو افغانستان کرکٹ کے ہائی پرفارمنس سنٹر کا باؤلنگ کوچ مقرر کر دیا گیا جبکہ عمران فرحت ان کیساتھ ہائی پرفارمنس سدنٹر میں بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔دونوں پاکستانی کرکٹرز نے افغان بورڈ کے ساتھ ایک سال کے معاہدے پر دستخط کردیئے جبکہ ٹیم کی عمدہ پرفارمنس پر معاہدے میں توسیع ممکن ہوگی۔سابق اوپنر عمران فرحت کی 15 فروری کو روانگی طے ہے جبکہ رانا نوید الحسن پاکستان سپر لیگ آٹھویں ایڈیشن کے بعد کابل روانہ ہوں گے۔واضح رہے کہ رانا نوید الحسن اور عمران فرحت سے پہلے افغانستان کرکٹ بورڈ کیلئے راشد لطیف، کبیرخان، انضمام الحق، یونس خان اور عمرگل بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن