شمالی وزیرستان میں آپریشن‘ ایک دہشت گرد ہلاک‘ 3 گرفتار
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کی نشاندہی پر مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔ علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ڈیرہ ژوب روڈ پر دہشتگردوں نے کمتھی پولیس سٹیشن پر بھاری اور جدید ہتھیاوں سے حملہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق حملے میں کانسٹیبل زخمی ہو گیا، جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار ہو گئے۔