توہین مذہب کے ملزم کا تھانے میں قتل، 6 افراد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تھانہ واربرٹن ننکانہ پر حملہ کر کے ملزم کو تشدد کر کے قتل کرنے کا معاملہ پر ملزمان کو چودہ روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا پولیس نے چھ گرفتار ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا۔ ملزم وقاص ,رضوان حیدر ، ساجد علی، بلال احمد , محمد انس ، دلاور حسین کو پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر انسپکٹر محمد صابر نے شناخت پریڈ کیلیے ملزمان کو جیل بھجوانے کی استدعا کی، جس پر فاضل عدالت نے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر چھ ملزمان کو جیل بھجوا دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبیر گل خان نے سماعت کی، ملزمان نے تو ہین مذ ہب کے ملزم وارث علی کو تھانے سے نکال کر قتل کر دیا تھا۔