• news

دکی، گاڑی روکنے پر مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید


 دکی (این این آئی)بلوچستان کے ضلع دکی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق دکی میں مشرقی بائی پاس پر پولیس معمول کے گشت پر تھی کہ پولیس اہلکار نے مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی جس پر ملزمان کی جانب سے فائرنگ کر دی گئی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار محمد سلیم ولد شاہ سکنہ خیبرپختونخوا شہید ہوگیا، فائرنگ کے بعد گاڑی میں سوار مشتبہ مسلح افراد بآسانی فرار ہو گئے۔دکی پولیس نے مقتول اہلکار کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی ہے جبکہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن