• news

چینی شپنگ کمپنی نے پیشگی رقم کے بغیر پاکستانی کنیٹنرز کی روانگی معطل کر دی`


بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) چین کی سرکاری شپنگ کمپنی نے پیشگی رقم کے بغیر پاکستانی کنیٹنر روانگی معطل کر دی۔ اعلامیہ کے مطابق کوسکو کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں ڈالرز کا  بحران ہے۔ کنٹینر کا کرایہ اور سرچارجز پہلے ادا کرنا ہونگے۔ پاکستان میں ادا ہونے والے مختلف مقامی چارجز بھی پہلے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شپنگ ماہرین کا کہنا ہے کہ کوسکو شپنگ کے پاس پاکستانی شپنگ مارکیٹ کا 15 سے 20 فیصد ہے۔

ای پیپر-دی نیشن