پرویز خٹک کی ملاقات‘ گورنر‘ الیکشن کمشن انتخابات پر فٹ بال کھیلنا بند کریں: پرویز الٰہی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پرویز الہی سے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے ملاقات کی۔ سابق ارکان پنجاب اسمبلی باﺅ رضوان اور حافظ ممتاز بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور پنجاب، خیبر پی کے انتخاب کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ پرویز الہی نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد الیکشن کی تاریخ میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں، عدلیہ آئین کی بالادستی کے ساتھ کھڑی ہے۔ آئین شکنی برداشت نہیں ہوگی، الیکشن کمشن اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے فوری شیڈول جاری کرے۔ گورنر اور الیکشن کمشن تاریخ کے معاملے پر فٹ بال کھیلنا بند کرے، قوم سب دیکھ رہی ہے کہ پی ڈی ایم الیکشن سے کس طرح خوفزدہ ہے۔ کسی کو آئین پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت نے حکمران کی نیندیں حرام کردی ہیں، انتخاب کا شیڈول دینا الیکشن کمشن اور گورنرز کی آئینی ذمہ داری ہے۔
پرویز الٰہی