جنوری میں ترسیلات زر 13.14 فیصد مزید کم ہو گئیں: سٹیٹ بنک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بنک آف پاکستان نے کہا ہے کہ جنوری میں بیرون ملک سے بھجوائی جانے والی ترسیلات میں 13.14 فیصد کمی ہوئی ہے۔ سٹیٹ بنک اعلامیے کے مطابق جنوری میں بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ایک ارب 89 کروڑ 40 لاکھ ڈالر بھجوائے گئے جبکہ دسمبر 2022ء میں بیرون ملک سے 2 ارب ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالرز بھجوائے گئے تھے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق گزشتہ 7 مہینوں میں بیرون ملک سے 6 ارب 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز بھجوائے گئے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں بیرون ملک سے 17 ارب 98 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز بھجوائے گئے تھے۔ سٹیٹ بنک کا کہنا ہے کہ گزشتہ 7 ماہ کے دوران بیرون ملک سے بھجوائی جانے والی ترسیلات میں 11 فیصد کمی ہوئی ہے۔ سعودی عرب سے 2019ء کے بعد کم ترین ترسیلات موصول ہوئیں۔ جنوری میں سعودی عرب سے 15 فیصد کم ورکرز ترسیلات 40.76 کروڑ ڈالرز بھیجے گئے۔ سٹیشٹ بنک نے بتایا کہ جنوری میں عرب امارات سے 15 فیصد کم وکرز ترسیلات 26.92 کروڑ ڈالرز بھیجئے گئے۔ رواں مالی سال کے ابتدائی 7 مہینوں میں اوسطاً ماہانہ 228 ارب ڈالرز رہی اور رواں مالی سال کے ابتدائی سات مہینوں میں مجموعی طور پر 16 ارب ڈالرز بھیجے گئے۔