بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد منی بجٹ بھی تیار
اسلام آباد(عترت جعفری)بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد منی بجٹ بھی تیار ہے ،ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف سے رابطے میں ادارے کو بجلی اور گیس کے حوالے سے فیصلوں سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور اس کے مرحلہ تین کو پورا کرنے کی تیاری بھی کی جا چکی ہے جس کے تحت170ارب روہے کے ٹیکس لگنا ہیں،ذرائع کے مطابق مختلف اشیاء پر جی ایس ٹی کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے سمیت مختلف ٹیکس تجاویز پر کام جاری ہے۔ سگریٹس کیساتھ جوسز اور کولڈ و انرجی ڈرنکس پر ٹیکس بڑھنے کا امکان ہے ،نان فائلرز پر وودھ ہولڈنگ ٹیکس بڑھائے جائیں گے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ہفتہ رواں کے دوران آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ ہونے کا بیان جاری کرانے کے لئے کوشاں ہے ،تاہم منی بل لانے کے لئے قومی اسمبلی کا جلاس بلانا پڑے گا،،ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض ناگزیر سیاسی معاملات کی وجہ سے قومی اسمبلی کے اندر منی بل لانے کا امکان کچھ ذیادہ نظر نہیں آ رہا ،اس لئے آرڈی ننس کے قوی شواہد ہیں ، ،اس بارے اب حکومت کو حتمی فیصلہ کرنا ہو گا ،اس وقت قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہو رہا تاہم سینٹ چل رہا ہے جس کا اجلاس جمعرات کو ہونا ہے ،اس کے ساتھ پارلمینٹ کا مشترکہ اجلاس بھی چل رہا ہے نا دونوں اجلاسوں کو ختم کرنا پڑے گا ۔