برطانوی ایئرلائن کا کمرشل نقصان کے باعث پاکستان کیلئے فضائی آپریشن معطل کرنے کا اعلان
لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی نجی ایئرل لائن ’’ورجن اٹلانٹک‘‘ نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ورجن اٹلانٹک نے کہا ہے کہ مارچ سے لاہور‘ جولائی سے اسلام آباد کیلئے فلائٹس بند کر دی جائیں گی۔ ورجن اٹلانٹک نے کمرشل سطح پر نقصان کے باعث فضائی آپریشن بند کرنے کا اعلان کیا۔ ورجن اٹلانٹک نے عمران خان دور میں دسمبر 2020ء میں پاکستان کیلئے آپریشن شروع کیا تھا۔