اوگرا نے فروری کیلئے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے فروری کیلئے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ اوگرا کے مطابق جنوری کے مقابلیمیں ایل این جی کی قیمت میں 0.61 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک کمی کی گئی ہے۔ اوگرا نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.61 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.56 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک کمی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی نادرن سسٹم پر فروری کیلئے ایل این جی کی قیمت 13.70ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 13.95 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گی۔