ترکیہ ،شام دکھ میں شریک، پاکستانی زلزلہ کی تلخ یادیں تازہ کردیں:خرم نواز گنڈاپور
لاہور(خصوصی نامہ نگار)منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکار ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کیلئے کھانا خیمے ،کمبل، گدے،گرم کپڑے و دیگر امدادی اشیاء تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ ترکیہ میں آنے والے زلزلے نے پاکستان میں آنے والے 2005 میں آنے والے زلزلے کی تلخ یادیں تازہ کر دیں۔ ہم ترکیہ کے عوام کے دکھ کو سمجھ سکتے ہیں کیونکہ ہم پاکستانی اس دکھ سے گزرے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اپنے ترکیہ کے متاثرہ بھائیوں کی ہرممکن مدد کریں گے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہاکہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ذمہ داران ترکیہ کے رفاعی ادارے ٹیکا اور ترک ریڈ کریسنٹ سے رابطے میں ہیں۔ جذبہ خیر سگالی اور خدمت انسانیت کے طور پر ترکیہ میں جتنا ممکن ہو سکا زلزلہ متاثرین کی امداد کریں گے۔