طاہر القادری کی ضیاء محی الدین کے انتقال پر تعزیت
لاہور(خصوصی نامہ نگار)بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے نامور صداکار ضیاء محی الدین کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاہے کہ ضیاء محی الدین فن ،ادب اور علم کی دنیا میں ایک منفرد مقام رکھتے تھے۔ اللہ تعالیٰ ضیاء محی الدین (مرحوم) کے درجات بلند فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل دے۔