• news

پارکنگ سائٹس سے پرچی سسٹم کا خاتمہ ڈیجیٹل سسٹم سے ہی ممکن :کمشنر لاہور 

لاہور(خبرنگار) کمشنرلاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ لاہور کی پارکنگ سائٹس سے پرچی سسٹم کا خاتمہ ڈیجیٹل سسٹم سے ہی ممکن ہے۔ لاہور کی 174پارکنگ سائٹس کو آٹومیٹڈ آپریشن و ڈیجیٹل ڈیش بورڈ پر مانیٹر کیا جاسکتا ہے۔ پہلے مرحلے میں لبرٹی، مون مارکیٹ پارکنگ سائٹس سے پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آٹومیٹڈ ڈیجیٹل سسٹم سے کمپنی، صارف اور آمدن کو محفوظ بنایا جائیگا۔ آٹومیٹڈ ڈیجیٹل آپریشن سے ای کارڈ پارکنگ فیس ادائیگی بھی ممکن ہوگی۔ پہلے مرحلے کے کامیاب آپریشن کو 174پارکنگ سائٹس تک پھیلایا جائیگا۔ فرسودہ ٹھیکیداری سسٹم شہریوں کو ہموار اور معیاری پارکنگ سہولت کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ دریں اثناء چوہدری محمد علی رندھاوا نے ٹی ایچ کیو ہسپتال رائیونڈ اور مین بازار رائے ونڈ کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران ٹریفک میں حائل تجاوزات کو فوری طور پر ہٹانے کی ہدایات دیں۔ رائے ونڈ ہسپتال کی وارڈز، لیبز، ایمرجنسی اور سٹورز کا دورہ کیا۔ وارڈز میں داخل مریضوں سے طبی نگہداشت و ادویات کے بارے میں خصوصی طور پر استفسار کیا۔ انہوںنے ادویات دستیابی و فراہمی کے ریکارڈ کو چیک کیا۔کمشنر لاہور نے ایمرجنسی میں موجود مریضوں سے علاج معالجہ کی سہولیات فراہمی بارے بات چیت کی۔ تحصیل ہسپتالوں کا مکمل فعال ہونا ٹیچنگ ہسپتالوں پر دباو کو کم کرتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن