• news

پاکستان نے آئی ٹی، زراعت سمیت مختلف شعبوں میں بہت ترقی کی‘ سپیکر آئیوری کوسٹ 

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) آئیوری کوسٹ کے سپیکر قومی اسمبلی ایڈاما بیکٹوگو نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ پاکستان نے آئی ٹی، زراعت سمیت مختلف شعبوں میں بہت ترقی کی ہے ہماری خواہش ہے کہ پاکستان ان شعبوں میں آئیوری کوسٹ کیساتھ تعاون کرے ۔دونوں ممالک کے قومی چیمبرز کے مابین قریبی روابط قائم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرے تاکہ دونوں ممالک کی معیشت میں بہتری کیساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بڑھ سکیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز وفد کے ہمراہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی ) کے کیپٹل آفس اسلام آباد کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اسپیکر قومی اسمبلی آئیوری کوسٹ ایڈاما پیکٹوگو نے مزید کہا کہ ہمارا ملک ایک زرعی ملک ہے اور ہم صنعتوں کے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں۔ ۔ ہماری حکومت انفراسٹرکچر، صنعت، آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے  ہم، اقتصادی سفارت کاری کے تحت آئیوری کوسٹ سمیت افریقی ممالک کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے متمنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستا ن میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔کیونکہ پاکستان سنٹرل ایشیاء کا گیٹ وے ہے اور یہ سرمایہ کاروں کیلئے ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت، زراعت، ٹیکنالوجی، پاور، فارماسوئیٹیکل، جیمز اینڈ جیولری ، ہینڈی کرافٹ، کنسٹرکشن سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی آئیوری کوسٹ کے ساتھ باہمی تجارت ، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گی ۔ 

ای پیپر-دی نیشن